ETV Bharat / sports

اجنکیا رہانے کی نصف سنچری - پہلے ٹسٹ میچ

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز چار وکٹوں کے نقصان پر 134 رن بنا لیے ہیں۔

اجنکیا رہانے کی نصف سنچری
author img

By

Published : Aug 22, 2019, 11:59 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:47 PM IST

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارتی ٹیم کی لڑکھڑاتی ہوئی اننگز کواجنکا رہانے کا سہارا مل گیا۔

میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

کے ایل راہل اور مَیَنک اگروال نے اننگز کی شروعات کی۔ مگر پانچ رنوں کے مجموعی اسکور پر اگروال پانچ رن بنا کر کیمار روچ کی گیند پر کیچ آ ؤٹ ہوگئے۔

چیشتور پجاربھی دورن بناکر کیمارروچ کے دوسرے شکار بنے۔گبیرئیل نے کپتان وراٹ کوہلی کو نورونوں کی انفرادی اسکورپر چلتاکیا۔

اس کے بعد اجنکیارہانے اور ہنومان وہاری نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کےلیے41 رنوں کی شراکت داری کی۔

آ خری اطلاع موصول ہونے تک بھارت نے چاروکٹوں کے نقصان پر 134 رن بنالیے ہیں۔ اجنکیا رہانے50 رن اور ہنومان وہاری 18 رن بناکر ناٹ آ ؤٹ ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ کو دو،گبیرئیل اور روسٹن چیس کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 10:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.