بھوونیشور نے آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی ڈاٹ کام سے کہا کہ ' واپسی کرنا اچھا ہے۔ میں نجی طور پر لمبے وقت سے باہر تھا۔ پہلے میں زخمی ہو گیا اور پھر کورونا وائرس آ گیا، جس نے ہر ایک کھیل کو روک دیا۔ میں آئی پی ایل کو لیکر کافی پرجوش اور کھیلنے کے لیے بےچین ہوں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ بھارت میں کرکٹ کی شروعات کےلیے آئی پی ایل سے بہتر کوئی دوسرا ٹورنامنٹ ہو سکتا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے ہندوستانی عوام کو راحت ملے گی۔'
بھوونیشور نے مزید کہا کہ 'میں گھریلو شائقین کے سامنے کھیلنا یقینی طور پر یاد کروں گا۔ وہ کئی سالوں سے ہمارا ساتھ دے رہے تھے۔ میرے خیال میں وہ ہمارے لیے بہت متاثر کن تھے۔'