ETV Bharat / sports

مجھے اوپننگ بیٹنگ پسند ہے: راہل - آئی پی ایل

کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کا کہنا ہے کہ وہ اوپننگ بیٹنگ کرنا پسند کرتے ہیں اور اس آرڈر پر اچھی بیٹنگ کرتے ہیں۔

مجھے اوپننگ بیٹنگ پسند ہے: راہل
مجھے اوپننگ بیٹنگ پسند ہے: راہل
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 8:03 PM IST

ٹی 20 میں راہل نے کل 1461 رنز میں سے 1022 رنز بنائے ہیں۔ آئی پی ایل کے پچھلے سیزن میں انہوں نے 14 میچوں میں 593 رنز بنائے تھے۔ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا۔ راہل کا خیال ہے کہ اوپننگ نے انہیں پورے 20 اوورز کھیلنے کا موقع فراہم کیا ہے جس کا بہتر اثر ہے۔

راہل نے آئی پی ایل کی ویب سائٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اوپنر کی حیثیت سے میں شروع سے ہی بیٹنگ کرتا رہا ہوں اور اس مقام پر بیٹنگ کرنا مجھے بہتر محسوس ہوتا ہے۔ اس سے مجھے پورے 20 اوورز کھیلنے کا موقع ملتا ہے جس کا میری بیٹنگ پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کنگز الیون پنجاب کے لیے دو اچھے سیزن گزارے ہیں اور میں امید کروں گا کہ میں اپنی ٹیم کی جیت میں بھی اور بھی اہم کردار ادا کروں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.