آئی پی ایل سیزن 13 کے آٹھویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائڈرس نے بہترین گیند بازی اوربلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سن رائزرحیدرآبادکو شکست دے دی۔
سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیویڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، کولکاتا نے حیدرآباد کو 20 اوورز میں 4 کے نقصان پر 142 رن پر ہی روک دیا۔
حیدرآباد کی جانب سے منیش پانڈے نے 38 گیندوں میں 51 رن، وارنر 30 گیندوں 36 رن اور وردھیمان ساہا نے 30 رن بنائے، وہیں کولکاتا کے رسل نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 2 اوورز میں 16 دے کر 2 وکٹ لیے، جب کہ کمنس نے19 رن دے کر 1 وکٹ اور ورون چکرورتی نے بھی ایک وکٹ لیے۔
کولکاتا نے 3 وکٹ کے نقصان پر ہی 142 کا ہدف پورا کرلیا، شبھم گل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 70 رن اور مورگن نے 42 پر ناٹ آوٹ رہے جب کہ نتیش رانا نے 26 رن بنائے، حیدرآباد کے گیند باز راشد خان، خلیل احمد اور نٹراجن نے ایک ایک وکٹ ملی۔