ETV Bharat / sports

مونٹی پنیسر سے خصوصی بات چیت - Monty Panesar

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں مونٹی پنیسر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے التوا سے متعلق اور آئی پی ایل کو آئی سی ایونٹ میں تبدیل کرنے کے بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کی۔

Exclusive: Monty Panesar feels IPL should replace men's T20 World Cup in OCT-NOV
آئی پی ایل کو اکتوبر۔نومبر میں منعقد کرنا چاہئے: مونٹی پنیسر سے خصوصی انٹرویو
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 9:02 PM IST

انگلینڈ کے مشہور اسپینر مونٹی پنیسر کا خیال ہے کہ جاریہ سال کے اواخر میں منعقد ہونے والے مینس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کردینا چاہئے کیونکہ ورلڈ کپ کے دوران دنیا بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کی وجہ سے آسٹریلیا میں کورونا کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔

آئی پی ایل کو اکتوبر۔نومبر میں منعقد کرنا چاہئے: مونٹی پنیسر سے خصوصی انٹرویو

آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن جسے وبائی مرض کے پیش نظر غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے مونٹی پنیسر نے کہا کہ 'میرے خیال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال منعقد نہیں ہوگا جبکہ آئی پی ایل کو اکتوبر۔نومبر میں منعقد کرنا چاہئے۔'

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ، کیا بی سی سی آئی کو آئی پی ایل بیرون ممالک میں کھلانا چاہئے؟ مونٹی پنیسر نے کہا کہ 'بی سی سی آئی کو جب تک ممکن ہو، اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہئے۔'

انگلینڈ کی مثال دیتے ہوئے بائیں ہاتھ کے اسپینر نے کہا کہ 'ڈرامائی انداز میں چیزیں تبدیل ہوسکتی ہیں اور بھارتی ٹیم بھی عروج پر پہنچ سکتی ہے جبکہ اس کے معاملات میں جون کے اواخر یا وسط جولائی یا پھر اگست کے آغاز تک بہتری آسکتی ہے۔'

بھارت میں 2021 کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ویمنز ورلڈ کپ منعقد ہوں گے۔ لہذا اگر آسٹریلیا میں منعقدہ ہونے والا 2020 ورلڈکپ اگر اگلے سال کےلیے ملتوی ہوجاتا ہے تو کیا آئی سی سی بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کو منسوخ یا ملتوی کرسکتا ہے۔

جب اس بارے میں پوچھا گیا تو مونٹی پنیسر نے کہا کہ ’میرے خیال سے جاریہ سال آئی پی ایل منعقد ہونا چاہئے اور اگلے سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کا موقع دیا جانا چاہئے۔ بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کو اگلے سال کےلیے ملتوی کردیا جانا چاہئے۔

ای وی ٹی بھارت کے خصوصی انٹرویو میں انگلینڈ کے سابق کھلاڑی مونٹی پنیسر نے کرکٹ سے متعلق بہت سارے دلچسپ تبصرے کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.