ETV Bharat / sports

کلدیپ یادو کے ساتھ خصوصی انٹرویو - انڈر۔15 کی ٹیم میں منتخب نہیں ہونے سے ناراض تھے

آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے آغاز میں ابھی کچھ ہی دن باقی ہیں اور تمام کھلاڑیوں نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے آئی پی ایل سے قبل بھارت اور کے کے آر ٹیم کے چائنا مین اسپنر کلدیپ یادو سے خصوصی بات چیت کی۔

Exclusive interview with kuldeep yadav
کلدیپ یادو کے ساتھ خصوصی انٹرویو
author img

By

Published : Mar 10, 2020, 1:52 PM IST

آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے آغاز میں ابھی کچھ ہی دن باقی ہیں اور تمام کھلاڑیوں نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے آئی پی ایل سے قبل بھارت اور کے کے آر ٹیم کے چائنا مین اسپنر کلدیپ یادو سے خصوصی بات چیت کی۔

کلدیپ یادو نے گفتگو کے دوران بتایا کہ آئی پی ایل کا آخری سیزن ان کے لئے زیادہ اچھا نہیں تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ پچھلے آئی پی ایل میں زیادہ وکٹیں نہیں لے پائے تھے۔

کلدیپ یادو نے بتایا کہ آئی پی ایل کا آئندہ سیزن ان کے لیے کافی اہم ہے۔

انڈر۔15 کی ٹیم میں منتخب نہیں ہونے سے ناراض تھے

کہا جاتا ہے کہ 15 برس کی چھوٹی عمر میں کلدیپ ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ انڈر۔15 میں بھارتی ٹیم میں منتخب نہیں ہونے سے کافی مایوس تھے۔ لیکن من میں یہ تھا کہ انہیں مزید محنت کرنی ہے اور انہوں نے دن رات محنت کی اور بھارتی ٹیم میں جگہ بھی بنائی۔

دھونی کے بارے میں کہی یہ بات

کلدیپ یادو نے کہا کہ 'شین وارن اور سچن میرے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں۔ وارن کو دیکھ کر میں نے بہت کچھ سیکھا ہے'۔

کلدیپ نے دھونی کے بارے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ماہی بھائی ہمیشہ مجھے صحیح راستہ دکھاتے رہے ہیں۔ ان کا تجربہ ہمیشہ میرے لیے کام آیا ہے۔ وکٹ کے پیچھے رہتے ہوئے انہوں نے ہمیشہ میری مدد کی ہے۔ دھونی کے ساتھ وراٹ بھائی نے بھی میری حوصلہ افزائی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.