ETV Bharat / sports

وراٹ کے بعد سہواگ نے بھی چار روزہ ٹسٹ میچ کی مخالفت کردی - بھارت کے سابق اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ

بھارت کے سابق اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے آ ئی سی سی کی جانب سے روزہ کرکٹ ٹسٹ میچ کی تجویزکی مخالفت کردی ہے۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے اس کی مخالفت کرنے کااعلان کردیا تھا۔

وراٹ کے بعد سہواگ
وراٹ کے بعد سہواگ
author img

By

Published : Jan 13, 2020, 11:37 PM IST

بھارت کے سابق اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے آ ئی سی سی کی جانب سے روزہ کرکٹ ٹسٹ میچ کی تجویزکی مخالفت کردی ہے۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے اس کی مخالفت کرنے کااعلان کردیا تھا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پانچ دن کے ٹیسٹ میچ کو چار دن کا کرنے کی تجویز پراپنے وقت کے دبنگ ہندستانی اوپنر وریندر سہواگ نے چٹکی لیتے ہوئے کہا ہے کہ چار دن کی صرف چاندنی ہی ہوتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ نہیں۔

سہواگ نے اتوار کی شام بی سی سی آئی کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں ساتواں منصور علی خاں پٹودی لیکچر دیتے ہوئے آئی سی سی کی اس تجویز کی پرزور مخالفت کی ۔ سہواگ اس کے ساتھ ہی دنیا کے کئی بڑے کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ کو چار دن کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

وراٹ کے بعد سہواگ
وراٹ کے بعد سہواگ

سابق ہندستانی اوپنر نے پانچ دن کے ٹیسٹ میچ کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ہمیشہ تبدیلی کی حمایت کی ہے۔ میں نے ہندستان کے پہلے ٹی -20 میچ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کی تھی اور مجھے اس پر فخر ہے۔ میں ہندستان کی 2007 میں پہلا ٹی -20 جیتنے والی ٹیم کا رکن تھا لیکن پانچ دن کا ٹیسٹ میچ ایک ایسا دلچسپ ہے جس سے آپ کبھی دور نہیں رہ سکتے۔

اپنے دھماکہ خیز بیٹنگ اسٹائل کے لئے مشہور سہواگ نے کہاکہ جرسی پر نام اور گلابی گیند جیسے تجربات سے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن ڈائپر اور پانچ دن کے ٹیسٹ میچ تبھی بدلے جانے چاہیے جب وہ پورے ہو جائیں اور جب ان کا کوئی استعمال نہ رہے۔

پانچ دن کا ٹیسٹ میچ ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ 143 سال کا پرانا فارمیٹ ہے، یہ کرکٹ کی اصل روح ہے جسے آپ بدل نہیں سکتے۔ چار دن کی صرف چاندنی ہی ہوتی ہے ٹیسٹ کرکٹ نہیں۔

وراٹ کے بعد سہواگ
وراٹ کے بعد سہواگ

سہواگ سے پہلے موجودہ بھارتی کپتان وراٹ کوہلی، ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری اور روہت شرما کے علاوہ دنیا کے کئی اہم کرکٹر آئی سی سی کی اس تجویز کی مخالفت کر چکے ہیں۔

سابق اوپنر نے ساتھ ہی کرکٹ میں بدعنوانی اور ڈوپنگ کے لیے اپنی تشویش ظاہر کی اور ساتھ ہی کھلاڑیوں اور منتظمین سے اپیل کی کہ وہ کھیل کے ہر پہلو کو صاف اور شفاف رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داری اٹھائیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.