ETV Bharat / sports

مورگن کی طوفانی اننگ، انگلینڈ کا مضبوط اسکور - مانچسٹر

میزبان انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 397 کا بڑا اسکور بنایا۔

انگلینڈ کا پہلا وکٹ گرا
author img

By

Published : Jun 18, 2019, 3:59 PM IST

Updated : Jun 18, 2019, 6:54 PM IST

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ نے کپتان ایون مورگن کی طوفانی اننگ کے بدولت رنوں کی برسات کر دی، مورگن نے محض 71 گیندوں میں چار چوکوں اور 17 چھکوں کی مدد سے 148 رنز بنائے۔

مورگن کی طوفانی اننگ
مورگن کی طوفانی اننگ

اس کے علاوہ جانی بیرسٹو نے 90 رنز، جو روٹ نے 88 بنائے جبکہ معین علی نے آخری اوورز میں جارحانہ رخ اختیار کیا اور محض 9 گیندوں میں 31 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور چار چھکے لگائے۔

انگلینڈ کا مضبوط اسکور
انگلینڈ کا مضبوط اسکور

افغانستان کی جانب سے دولت زدران اور گلبدن نائب نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ راشد خان کافی مہنگے گیندباز ثابت ہوئے اور 9 اوورز میں 110 رنز لٹا دیے۔

اس سے قبل جیسن رائے کے زخمی ہونے کی بنا پر جیمس ونس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

رائے کی غیر موجودگی میں ونس اور جانی بیرسٹو نے اننگ کی شروعات کی۔

مورگن کی طوفانی اننگ
مورگن کی طوفانی اننگ

جیمس ونس 31 گیندوں میں 26 رنز بنا کر دولت زدران کی گیند پر مجیب الرحمن کو کیچ تھما بیٹھے۔

بیرسٹو اور اور جو روٹ نے دوسرے وکٹ کے لیے 120 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

جانی بیرسٹو سنچری سے محروم رہ گئے اور 164 رنز کے مجموعی اسکور پر 90رنز بنا کر گلبدن نائب کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد روٹ نے کپتان مورگن کے ساتھ مل کر افغان گیندبازوں کی جم کر دھنائی کی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 18, 2019, 6:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.