گزشتہ روز پریکٹس کے دوران ڈیوڈ وارنر زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہو گئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وارنر عالمی کپ میں کھیلنے کے لیے بے قرار ہیں لیکن افغانستان کے خلاف مقابلے سے پہلے ان کی خراب فٹنیس کی وجہ سے ضروری نہیں کہ میڈیکل اسٹاف انہیں میدان پر اترنے کی اجازت دے۔
واضح رہے کہ برسٹل میں گزشتہ روز مشق کے دوران وارنر کے کولہے میں چوٹ لگی تھی۔
آسٹریلیائی کوچ جیسٹن لینگر نے کہا کہ اگر وارنر فٹ رہتے ہیں تو وہ اننگ کا آغاز کریں گے۔