ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق گھریلو اور بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز بھی شامل ہے۔
ویسٹ انڈیز میں کورونا کے پانچ کیس ہی روشنی میں آئے ہیں جن میں سے دو دو بارباڈوس اور سینٹ لوسیا میں ہیں جبکہ ایک انٹيگا میں ہے۔
کورونا وائرس پہلے ہی دنیا بھر میں 10،000 سے زیادہ افراد کو ہلاک کر چکا ہے۔ اس پس منظر میں ویسٹ انڈیز ضروری اقدامات کررہا ہے۔
انگلینڈ کو ستمبر کے وسط میں تین ون ڈے کے لئے آئر لینڈ کی میزبانی کرنی ہے اور یہ ہو سکتا ہے کہ انگلینڈ کی دو ٹیمیں (ٹیسٹ اور ون ڈے) ایک ہی وقت دو مختلف مقامات پر کھیلتی نظر آئیں۔
ویسٹ انڈیز کی بھی اپنی مصروفیت ہے۔ ویسٹ انڈیز کو آٹھ سے 19 جولائی کے درمیان نیوزی لینڈ کی تین ون ڈے اور تین ٹی -20 کے لئے میزبانی کرنی ہے۔
اس کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم 23 جولائی سے 16 اگست کے درمیان دو ٹیسٹ اور پانچ ٹی -20 کھیلنے ویسٹ انڈیز آئے گی۔ ویسٹ انڈیز کیریبین پریمیئر لیگ کو دسمبر میں لے جانے کے امکان پر بھی غور کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز نے جون، جولائی اور اگست میں نئے سیزن کے آغاز سے متعلق تجاویز مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں سب سے زیادہ توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز، وٹالٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ اور بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز پر توجہ دی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ برطانوی حکومت کیساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا اور صورتحال کے مطابق ان کی تجاویز کے بعد ہی کوئی نیا فیصلہ کیا جائے گا۔