ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان لائیڈ کی قیادت میں کیریبین ٹیم کا کئی برسوں تک کرکٹ میں دبدبہ رہا تھا۔ 75 سال کے سابق کیریبین کپتان کو نئے سال پر نائیٹ ہڈ اعزاز سے نوازا جائے گا جس کی جانکاری ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ٹویٹ کرکے دی ہے ۔
لائیڈ نے 1974 سے 1985 تک ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتانی کی۔ ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے گیری سوبرس، ایورٹن ويكس اور ویوین رچرڈز کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
انگلینڈ ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان کو سي بي اي، بین اسٹوکس کو او بی ای، جوس بٹلر اور جو روٹ کو ایم بي اي اور ٹیم کے سابق کوچ ٹریور بےلس کا نام او بی ای اعزاز فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ان پانچ کھلاڑیوں کے علاوہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوس کو سي بي اي کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
اس فہرست میں کھلاڑیوں کے شامل ہونے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ٹام ہیریسن نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ عالمی کپ 2019 کو جیتنے میں کئی کھلاڑیوں کا اہم تعاون رہا اور ان کا نام نیو ایئر کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ نے اس سال جولائی میں کپتان مورگن کی قیادت میں پہلی بار عالمی کپ جیتا تھا۔ کپ کو جیتنے میں آل راؤنڈر ا سٹوکس نے سب سے اہم کردار ادا کیا تھا جس کے لئے اسی مہینے انہیں بی بی سی نے سال کا اسپورٹس پروفائل کھلاڑی قرار دیا تھا۔
مورگن نے نیو ایئر اعزاز کے لئے کہاکہ سي بي اي اعزاز سے نوازے جانے پر مجھے انتہائی فخر ہے۔ ورلڈ کپ جیتنا خواب کے سچ ہونے جیسا ہے اور اب احترام ملنا انتہائی ہی شاندار احساس ہے۔ انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر ایلن ناٹ کو بھی نئے سال پر ایم بي اي اعزاز دیا جائے گا۔