ETV Bharat / sports

شاہدآفریدی کے ٹوئٹ سے چینی حکام ناراض - شاہدآفریدی کے ٹوئٹ سے چین ناراض

پاکستانی آل راؤنڈر شاہدآفریدی کے اویغورمسلمانوں سے متعلق ٹوئٹ پر چین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ چینی حکام کی ناراضگی کے بعد آل راؤنڈر نے اپنا ٹوئٹ واپس لے لیا ہے۔

شاہدآفریدی کے ٹوئٹ سے چینی حکام ناراض
شاہدآفریدی کے ٹوئٹ سے چینی حکام ناراض
author img

By

Published : Dec 24, 2019, 11:57 PM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرکے وزیرِ اعظم عمران خان کی توجہ چین میں بسنے والے اویغور مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی جانب دلوانے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔ تاہم کچھ ہی دیر میں انھوں نے یہ ٹویٹس ڈیلیٹ کر دیں۔ چینی حکام کی ناراضگی کے بعد شاہد آفریدی نے اپنا ٹوئٹ واپس لینے میں ہی بھلائی سمجھی

گزشتہ 22 دسمبر کو کیے گیے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہاتھاکہ اویغور کی حالت زار جان کر پریشان ہوں۔

انہوں نے کہاتھاکہ میں نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کواس کی اطلاع دی ہے۔ االتجا ہے کہ آپ امہ کو متحد کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس بارے میں بھی تھوڑا سوچیں اور چینی حکومت سے التجا ہے کہ خدارا اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روکیں۔‘

شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان میں چینی سفارت خانے کو بھی ٹیگ کیا جس کے ردِ عمل میں پاکستان میں چین کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار لیجن چاؤ نے ٹویٹ کیا کہ خلاف مغربی پراپوگینڈہ نے گمراہ کر دیا ہے۔‘

چینی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے مزید لکھا کہ: ’اگر آپ خود سنکیاگ صوبے کا دورہ کرنا چاہیں تو ہم آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔ مغرب چین کو بدنام کر رہا ہے اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کر رہا ہے۔‘

چینی حکام کے ٹویٹ کے بعد پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنا ٹوئٹ واپس لے لیا اوراس ضمن میں خاموشی اختیار کرلی ۔

:

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.