راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سخت سیکورٹی کے درمیان منعقد کئے جارہے دو ٹسٹ میچوں کی اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ مسلسل بارش سے متاثر رہا اور چار دن میں بارش کے سبب سری لنکا کی پہلی اننگز پوری نہیں ہو پائی ہے اور میچ ڈرا کی جانب بڑھ ہو چکا ہے۔
سری لنکا کے پہلی اننگز میں 91.5 اوورز میں چھ وکٹ پر 282 رن بنے ہیں۔ دھننجے ڈی سلوا 87 اور دل روان پریرا چھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش اور خراب روشنی کے باعث ختم ہو گیا تھا۔ میچ کے دوسرے دن میں صرف 18.2 اوورز ہو سکے۔ سری لنکا نے 86.3 اوورز کے اختتام اور چھ وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے ہیں۔
کریز پر دھنن جایا ڈی سلوا (72) اور دلروان پریرا (2) موجود ہیں۔ دھنن جایا ڈی سلوا اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔
دن کی واحد اور سری لنکن بیٹنگ کی چھٹی وکٹ نیروشان ڈک ویلے کی تھی جو 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کا کیچ گلی میں بابر اعظم نے شاہین آفریدی کی گیند پر پکڑا تھا۔
پاکستانی بولرز نے وکٹ لینے کے لیے نئی گیند لی تھی اور انھیں ایک کامیابی ملی تھی۔
شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔
گذشتہ روز پہلے دن کے اختتام پر سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے۔ جبکہ پاکستان پہلے روز محض 68.1 اوورز کروا پایا تھا۔
سری لنکا کی پانچویں وکٹ نسیم شاہ نے حاصل کی جن کی گیند پر انجیلو میتھیوز 31 رنز بنا کر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دنیش چندیمل تھے جو دو رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اپنا دوسرا میچ کھیلنے والے نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
تیسرے آوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی کوشل مینڈس تھے جو 10 رنز بنا کر عثمان شنواری کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کے اوپنر اوشادہ فرنینڈو آوٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے، جو 40 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کا کیچ سلپ میں حارث سہیل نے پکڑا۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان اور اوپنرز ڈی میتھ کرونارتنے پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 59 کے انفرادی سکور ہر پویلین واپس لوٹ گئے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ کا آغاز کیا تو سری لنکن اوپنرز نے قدرے جارحانے انداز میں اننگز شروع کی اور پاکستانی کپتان کو چھٹے اوور کے بعد ہی بولنگ اٹیک میں تبدیلی کرنا پڑی۔
تین اوورز کروانے کے بعد محمد عباس کی جگہ عثمان شنواری کو بولنگ کروانے کے لیے لایا گیا۔