25 سالہ بلے باز بھارتی نوجوان بلے باز شریس ایئر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف موجودہ تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں نصف سنچری اننگز کھیلی۔ وہ فی الحال ٹیم انڈیا کے لئے بلے بازی آرڈر میں چوتھے نمبر پر کھیل رہے ہیں جو ہمیشہ سے ٹیم کے لئے تشویش کا موضوع رہا ہے۔ کئی سابق کرکٹرز اور موجودہ کپتان وراٹ کوہلی نے بھی شریس کے اس آرڈر پر کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
!['میری کارکردگی میں اب پختگی آئی ہے'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5451008_iyer.jpg)
کٹک میں اتوار کو میچ کے موقع پر شریس نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کی کارکردگی وقت اور ذمہ داری سے آتی ہے۔ جب میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا تھا تب میں بہت جارحانہ ہوکر کھیلتا تھا لیکن ذمہ داری نہیں لیتا تھا۔ میں صرف اپنے خیال سے کھیلتا رہتا تھا۔
انہوں نے کہاکہ میں نے بعد میں یہ محسوس کیا ہے کہ جب آپ اعلی سطح پر کھیلتے ہیں تو آپ کے اس کھیل میں اپنے آپ پختگی آجاتی ہے۔ میں اب بڑے ا سٹروک بھی کھیل سکتا ہوں اور سنگل رنز بھی لے سکتا ہوں۔ میں اب اپنے کھیل کو سمجھتا ہوں اور اب صورت حال کے مطابق مظاہرہ کرتا ہوں۔
!['میری کارکردگی میں اب پختگی آئی ہے'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5451008_shreyed.jpg)
چنئی ون ڈے میں 70 رنز کی نصف سنچری اننگز کو لے کر شریس نے کہاکہ ہمیں ہمیشہ صورت حال کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے، جو بھی ٹیم کا مطالبہ ہو اس کے مطابق کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے اسی کو ذہن میں رکھ کر مظاہرہ کیا۔ جب ٹیم کا اوپننگ آرڈر سستے میں آؤٹ ہو گیا تھا تب میں نے صورت حال کو سنبھالتے ہوئے کھیلا۔ اس وقت ٹیم کا یہی مطالبہ تھا اور مجھے ایک بڑی شراکت کرنی تھی۔
شریس نے وشاکھاپٹنم میں دوسرے ون ڈے میں پانچویں نمبر پر کھیلتے ہوئے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔
انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے تھے کہ اسکور بورڈ بڑا ہونا چاہیے۔ اس لئے ہم صورت حال کے مطابق رن بناتے رہے۔ میں نے پہلے میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن اور کافی خوش ہوں۔