سابق بھارتی کرکٹر اور کمینٹیٹڑسنجے منجریکر نے کپتان وراٹ کوہلی کا موازنہ پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان اورپاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت ٹیم سے کیا۔
کرکٹر سے کمنٹیٹر بننے والے سنجے منجے کر نےکہا کہ وراٹ کوہلی میں ہمیں عمران خان کی شبیہ دکھتی ہے۔ دونوں نے ٹیم کے اندر مستحکم خوداعتمادی پیدا کی ہے۔
سنجےمنجے کر نے مزید کہا کہ عمران خان ہارتے ہوئےمیچ جیتنےکے لئے مختلف راستوں کو اپناتے تھے۔
انہوں نےکہا کہ بھارت کی نیوزی لینڈ پر سات رنوں کی جیت کے بعد مختلف ٹوئٹس کے ذریعہ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوںنے نیوزی لینڈ میں ہوئے ٹی۔20 سیریز میں کے ایل راہل کی کھوج
کے طور پر اہم قرار دیا۔
مسٹر منجے کر نے ریشبھ پنت اور سنجو سیمسن کی بھی تعریف کی جو بھارت کے اگلے بیٹنگ بریگیڈ ہیں جن کی مہارت اور کھیل کا جذبہ وراٹ کی بیٹنگ کی کارکردگی کو مزید نکھارتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی ٹیم میں تمام فارمیٹ میں نمبرون بننے کی بھر پور صلاحیے ہے اور آئندہ دنوں میں آئی سی سی کے تمام فارمیٹوں میں اگر نمبرون پوزیشن حاصل کرلیتی ہے تو اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہوگی۔۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز پوزیشن کے لیے دلچسپ مقابلہ آ را ئی ہے۔ رشھ پنت، کے ایل راہل اور سنجو سمسن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جا ری ہے۔
مسٹر منجیر کے نے کہاکہ تینوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری ہے۔ تینوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے مستقبل ہیں۔