ETV Bharat / sports

براوو کا ریٹائرمنٹ سے یو ٹرن

author img

By

Published : Dec 13, 2019, 7:51 PM IST

سابق ویسٹ انڈیز کپتان ڈوائن براوو نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر یو ٹرن لیتے ہوئے دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے کا سرکاری اعلان کر دیا ہے اور ساتھ ہی خود کو اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دستیاب بتایا ہے۔

براوو کا ریٹائرمنٹ سے یو ٹرن
براوو کا ریٹائرمنٹ سے یو ٹرن

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈی جے براوو نے اگرچہ صاف کیا ہے کہ وہ ٹوئنٹی 20 کے علاوہ کوئی فارمیٹ نہیں کھیلنا چاہتے ہیں۔ براوو نے چنئی میں كرك انفو سے کہاکہ میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ ویسٹ انڈیز کے لیے میں نے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میں ریٹائرمنٹ سے واپسی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر میرا انتخاب ہوتا ہے تو میں ٹی -20 میں مکمل عزم کے ساتھ اپنی ٹیم کے لیے کھیلوں گا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم فی الحال بھارت کے دورے پر ہے جہاں وہ ٹوئنٹی 20 سیریز کے بعد تین میچوں کی ون ڈے سریز کھیلنے اترے گی جس کا پہلا میچ اتوار کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

براوو ریٹائرمنٹ کے بعد سے دنیا بھر میں ہو رہی فرنچائزز کرکٹ کھیل رہے ہیں۔26 سالہ آل راؤنڈر نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے انتظام میں وسیع تبدیلی کے بعد ریٹائرمنٹ سے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

کیریبین بورڈ میں رکی ا سكئرٹ کو ڈیو کیمرون کی جگہ صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ سابق عالمی کپ فاتح کوچ فل سیمنس بھی قومی ٹیم کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔ اس تبدیلی کے درمیان کیرون پولارڈ کو ہندستان کے دورے میں محدود اوور کے دونوں فارمیٹس میں کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

براوو نے نئے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تبدیلی سے کافی خوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیا انتظامیہ آپ کو سمجھتا ہے اور آپ سے بات کرنے کو تیار ہے، یہی بڑا فرق ہے۔

یہی وجہ ہے کہ میرے لئے یہ فیصلہ لینا اتنا آسان ہوا کہ میں ونڈيز کی دوبارہ نمائندگی کر سکتا ہوں۔ میں نے کوچ، کپتان اور صدر سے اس بارے میں بات کی ہے اور انہیں خود کو ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ کے لیے دستیاب بتایا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.