بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کو جمعہ کو پہلے ٹی -20 میں چھ وکٹ سے شکست دینے کے بعد کہا کہ نیوزی لینڈ پہنچنے کے دو دن کے اندر فتح حاصل کرنا انتہائی خوشگوار احساس ہے۔
بھارت نے پہلے ٹی -20 میں میزبان نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
کپتان نے میچ کے بعد کہاکہ ہم نے اس مقابلے کا لطف لیا۔ یہاں پہنچنے کے دو دن کے اندر جیتنا انتہائی خوشگوار تجربہ ہے۔ یہاں کھیلنے سے بھی ایسا لگ رہا تھا کہ 80 فیصد شائقین ہماری حمایت میں آئے ہیں اور جب آپ 200 سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب کر رہے ہو تو آپ کو ایسی حمایت کی ضرورت پڑتی ہے۔
وراٹ نے کہاکہ ہم نے ٹیم کے اندر کبھی طویل سفر کو لے کر بات نہیں کی۔ ہم کوئی بہانا نہیں چاہتے۔ ہم صرف اپنی جیت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ ٹیم نے گزشتہ ایک سال میں ٹی -20 میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایسی پچ پر ایک وقت لگ رہا تھا کہ 230 تک اسکور بن سکتا ہے لیکن ہم نے انہیں اس سے کم پر روک دیا جس کے لئے گیند بازوں کی تعریف کی جانی چاہئے۔