ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شناخت بنانے والے چیتشور پجارا نے بھارتی ٹیم کے لیے 81 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں ان کے نام 47.74 کے اوسط سے 6111 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 18 سنچریاں، 28 نصف سنچریاں بنائی جس میں تین ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔
راہل دراوڈ کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں نئی دیوار کا درجہ حاصل کرنے والے تجربہ کار بلے باز چیتشور پجارا آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وہ 25 جنوری 1988 کو راجکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔
آج کے دور میں جب بیشتر بلے باز اسٹرائیک ریٹ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں تو وہیں پُجارا کریز پر چٹان کی طرح کھڑے رہ کر ٹیم کو مظبوطی فراہم کرنے کو فوقیت دیتے ہیں۔ پُجارا کی اسی خاصیت کی وجہ سے انہیں راہل دراوڈ کا جانشین کہا جاتا ہے۔
پجارا کی بہترین اور صبر آزما اننگ کی تازہ مثال حالیہ ختم ہوئی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی دیکھی گئی جس میں انہوں نے ٹیم کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ اس سے پہلے بھی وہ متعدد مواقع پر خود کو ثابت کرچکے ہیں۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز پُجارا نے سنہ 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل پجارا نے 204 فرسٹ کلاس میچوں میں 15 ہزار 814 رنز بنائے ہیں۔ 53.07 کے اوسط سے بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 سنچریاں اور 60 نصف سنچریاں اپنے نام کی ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے 5 یک روزہ میچ بھی میچ کھیلے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف یک روزہ کریئر کا آغاز کرنے والے پُجارا نے پانچ میچوں میں صرف 51 رنز بنائے ہیں۔
وہیں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شناخت بنانے والے چیتشور پجارا نے بھارتی ٹیم کے لیے 81 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں ان کے نام 47.74 کے اوسط سے 6111 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 18 سنچریاں، 28 نصف سنچریاں بنائی جس میں تین ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔
- چیتیشور پجارا کی سالگرہ کے موقع پر آئیے جانتے ہیں ان کے کچھ ریکارڈز کے بارے میں۔
|
|
|
|
|
|
|
|