گیندبازوں کی عمدہ بالنگ کی بد ولت جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 72 رن بنانے کے ساتھ175 رنوں کی سبقت حاصل کرلی۔
سنچورین کے سپراسپورٹس گراؤنڈ میں کھیلے گیے میچ میں انگلینڈ کو 181 رنوں سمٹنے کے بعد جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں چار اہم وکٹیں جلد ہی کھودیے۔
باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کااختتام تک جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر 72 رن بنا لیے ۔ میزبان ٹیم کومجموعی طور پر 175 رنوں کی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔
دوسری اننگز میں ڈین ایلگر20 رن،کپتان فاف ڈی پلیسس(20رن)،ایڈین مرکرم(2رن)اورزوبیرحمہزچار رن بناکر جلد پویلین لوٹ گیے۔
انگلینڈ کی جانب سے جفرے آرچر کو دوجبکہ جیمس اینڈرسن اور براڈ کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل ورنن فلینڈ کی14 رنوں پر چار وکٹوں اور کایگسو ربادا کی 68 رنوں پر تین وکٹوں کی عمدہ بالنگ کی بد ولت جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 181 رنوں پرسمٹ دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے جو ڈینلی(50رن)،بین اسٹوکس(35رن)اور کپتان جو روٹ(29رن)کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ورنن فلینڈر کو چار جبکہ ربادا کو تین وکٹ ملے۔ اس کے علاوہ نورٹجے کو دوجبکہ پریٹورئیس کو ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 284 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک 95 رن بنا کر نمایاں اسکور رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے سیم کورین اور اسٹیورٹ براڈ کو چار چار وکٹ ملے۔
: