ETV Bharat / sports

سنجے منجریکر کمینٹیٹر پینل سے باہر - سنجے منجریکر کمینٹیٹر پینل سے باہر

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سنجے منجریکر کو میچ تجزیہ کاروں کی ٹیم سے خارج کرنے کا ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔

سنجے منجریکر کمینٹیٹر پینل سے باہر
سنجے منجریکر کمینٹیٹر پینل سے باہر
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 11:15 PM IST

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر کو بی سی سی آئی نے کمنٹری پینل سے باہر کر دیا ہے۔ منجریکر گزشتہ چند سال سے بی سی سی آئی کے کمنٹری پینل کے باقاعدہ رکن تھے۔

سنجے منجریکر کمینٹیٹر پینل سے باہر
سنجے منجریکر کمینٹیٹر پینل سے باہر

بی سی سی آئی کے اس فیصلے کے بعد ایسا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ان کی آئی پی ایل میں بھی شرکت ممکن نہیں ہوگی جو کورونا وائرس کی وجہ سے 29 مارچ کی جگہ اب 15 اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسی وجہ سے انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لئے دھرم شالہ کا دورہ نہیں کیا۔ یہ میچ ایک گیند بھی پھینکے بغیر بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

اس میچ میں ان کے ساتھی کمنٹیٹر سنیل گواسکر، مرلی کارتک اور لکشمن شیورام كرشن موجود تھے۔

واضح رہے کہ کمنٹیٹر نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے دوران ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر کھلاڑی رویندر جڈیجہ کو لے کر متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ اس وقت کمنٹیٹر کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مگر اس کے بعد بھی سابق کھلاڑی نے اسے جاری رکھا اور کولکاتہ کے تاریخی ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے پنک بال ٹیسٹ میچ میں ساتھی مشہور کمنٹیٹر هرشا بھوگلے پر کرکٹ نہ کھیلنے کا تبصرہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.