ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز جیت لی

اپنے کئی اہم کھلاڑیوں کے بغیر بنگلہ دیش کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کی مایوس کن کارکردگی مسلسل دوسرے میچ میں بھی جاری رہی۔ پہلے میچ میں چھ وکٹ سے شکست کھانے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسرے میچ میں 43.4 اوور میں صرف 148 رن پر سمٹ گئی۔

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز جیتی

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 10:46 PM IST

آف اسپنر مہدی حسن (25 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیندبازی، کپتان تمیم اقبال (50) کی نصف سنچری اور آل راونڈر شکیب الحسن (30 رن پر دو وکٹ، ناٹ آوٹ 43) کی شاندار آل راونڈ کارکردگی سے بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو آج سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت کر ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔

بنگلہ دیش نے دو ون ڈے میچوں میں کامیابی کے بعد ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ میں 20 پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں۔ میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 10 پوائنٹس ملتے ہیں۔

اپنے کئی ٹاپ کھلاڑیوں کے بغیر اس دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کی مایوس کن کارکردگی مسلسل دوسرے میچ میں بھی جاری رہی۔ پہلے میچ میں چھ وکٹ سے شکست کھانے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسرے میچ میں 43.4 اوور میں صرف 148 رن پر سمٹ گئی۔ ویسٹ انڈیز کے لئے رومین پاویل نے 66 گیندوں میں سب سے زیادہ 41 رن بنائے۔ کارن اوٹلی نے 24 اور این بونیر نے 20 رن کا تعاون دیا۔

بنگلہ دیش کی طرف سے حسن نے 25 رن پر چار وکٹ، شاکیب نے 30 رن پر دو وکٹ اور مستفیض الرحمان نے 15 رن پر دو وکٹ لئے۔ بنگلہ دیش نے 33.2 اوورز میں تین وکٹوں پر 149 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'کشمیری نوجوانوں میں کرکٹ کے تئیں بڑھتا رجحان'

کپتان تمیم نے 76 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ شکیب نے 50 گیندوں پر ناٹ آوٹ 43 رنز میں چار چوکے لگائے۔ مہدی حسن کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.