بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اس بات کی تصدیق کی کہ اولین آئی سی سی انڈر 19 خواتین ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بنگلہ دیش کو منتخب کیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کا انعقاد جنوری 2021 میں ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب اسے ملتوی کر دیا گیا۔
بی سی بی کی خاتون ونگ کے صدر ندیل چودھری نے بی سی بی ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے کہا کہ کورونا کے سبب ہم اس کا انعقاد جنوری میں نہیں کر سکے لیکن اب یہ ایونٹ دسمبر میں ہوگا۔