ETV Bharat / sports

شہادت حسین پر پانچ برس کی پابندی - ڈھاکہ

بنگلہ دیش کے کرکٹر شہادت حسین پر اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام ہے۔

شہادت حسین
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 10:36 PM IST

ڈھاکہ ڈویژن کے تیز گیندباز شہادت حسین کو نیشنل کرکٹ لیگ کے ایک میچ میں ساتھی کھلاڑی کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزام میں پانچ برس کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

میچ کے دوران شہادت کے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ مارپیٹ کے واقعہ کے بعد میدان پر ٹیم کے 10 کھلاڑی ہی رہ گئے تھے۔

تیز گیندباز شہادت حسین نے قومی ٹیم کی جانب سے 38 ٹیسٹ، 51 یک روزہ اور 6 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔

ان کی مبینہ طور پر ٹیم کے ساتھی عرفات سنی کے ساتھ گیند کو چمکانے کو لے کر بحث ہو گئی تھی اور شہادت نے ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈھاکہ کے کھلاڑیوں کو شہادت کو مارپیٹ سے روکنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی تھی۔

شہادت حسین کو ضابطہ اخلاق اصول کے لیول 4 کا مجرم پایا گیا ہے، جس سے انہیں بنگلہ دیش کرکٹ میں تمام فارمیٹ کے کھیل سے پانچ برس کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، ساتھ ہی ان پر 592 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین کے کریئر میں یہ دوسرا موقع ہے جب ان پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس سے قبل سنہ 2015 میں انہیں اپنی گھریلو نوکرانی کو پیٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس سے ان پر ٹیم میں عارضی معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے بعد سے ہی وہ قومی ٹیم سے باہر ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.