مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے سیمی فائنل میچ میں وراٹ نے آخری 11 کھلاڑیوں میں صرف ایک تبدیلی کی اور چائنا مین گیندباز کلدیپ یادو کی جگہ يزویندر چہل کو موقع دیا لیکن عالمی کپ میں اب تک بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرنے والے تیز گیند باز محمد سمیع نا کھلانے کا فیصلہ جس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی بحث ہو رہی ہے۔
میچ سے پہلے تک سمیع کے کھیلنے کی پوری امید تھی لیکن ٹیم انتظامیہ اور کپتان وراٹ نے بھونیشور کو ٹیم میں برقرار رکھا۔
بھونیشور سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں کھیلے تھے جبکہ سمیع گزشتہ میچ میں بھی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔
محمد سمیع کو ٹیم سے باہر رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کہ انہوں نے محض 4 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ انہوں نے افغانستان کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک بھی لی تھی۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف بھی انہوں نے پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
سمیع کو باہر رکھنے پر سوشل میڈیا پر بحث چل رہی ہے کہ ایسے کھلاڑی کو کس طرح باہر رکھا جا سکتا ہے جبکہ اس نے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔