رحمت اللہ گورباز کی نصف سنچری اور گیندبازوں کی عمدہ بالنگ کی بد ولت افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ۔20 میچ میں29 رنوں سے شکست دے کر 1۔2سےتاریخی سیریز جیت درج کی۔
لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہار واچپئ اسٹیڈیم میں کھیلے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی۔20 میچ میں افغانستان کے157 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 127 رن ہی بناسکی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ52 رنوں کی نمایاں اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ۔ایون لوئس (24رن)،ہیتمئر(11رن)اورکیرون پولارڈ(11رن)ہی بنا سکے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 127 رن ہی بناسکی اور اسے 29 رنوں سے شکست کے ساتھ ساتھ ٹی۔20 سیریز گنوانی پڑی۔
افغانستان کی جانب سے نوین الحق کو تین،مجیب الرحمان،کریم جنت،گلباالدین اور رشید خان کو ایک ایک وکٹ ملے۔
اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رن بنائے۔
افغانستان کی جانب سے رحمت اللہ گرباز52 گیندوں پر چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 79 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ اصغرافغان(24رن)،محمدنبی(15رن)اورنجیب اللہ(14رن)رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔
ویسٹ انڈیزکی جانب سے شین کٹریل اورولیمس کو دو دو جبکہ کیرون پولارڈ کو ایک وکٹ ملا۔