ETV Bharat / sports

آفریدی کی بیٹی کا ہاتھ کس پاکستانی کھلاڑی نے مانگا؟ - شاہد آفریدی کے ٹویٹ

شاہد آفریدی نے ٹویٹ کے ذریعہ بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کے اہل خانہ نے میری بیٹی اقصیٰ شادی کے لیے پیغام بھیجا ہے، اور دونوں کنبے رابطے میں ہیں۔

Shahid Afridi with his daughters
شاہد آفریدی اپنے بیٹیوں کے ساتھ
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 10:29 PM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 20 برس کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر کی بیٹی کا ہاتھ مانگا ہے۔

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے اہل خانہ نے میری بیٹی کے لیے میرے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے، دونوں کنبہ رابطہ میں ہیں، جوڑیاں جنت میں بنائے جاتے ہیں، اگر اللہ نے چاہا تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی، میری دعائیں شاہین کے ساتھ میدان میں اور اس کی مسلسل کامیابی کے لیے ہیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی چار بیٹیاں ہیں اور اقصیٰ سب سے بڑی بیٹی ہے۔

tweet of shahid afridi
شاہد آفریدی کا ٹوئیٹ

شاہین کے والد ایاز خان نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے آفریدی کے اہل خانہ کو یہ تجویز بھیجی تھی اور اسے قبول کرلیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ "ہم بہت خوش ہیں اور دونوں کنبے گزشتہ چند ماہ سے رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ اب جلد ہی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔"

afridis daughter set to get engaged to pakistan seamer shaheen afridi
شاہین شاہ آفریدی کے اہل خانہ نے آفریدی کی بیٹی اقصیٰ سے شادی کے لیے پیغام بھیجا

شاہد آفریدی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی نے بھی ٹویٹ کیا کہ الحمدللہ، آپ کی دعاؤں کے لیے لالہ شکریہ، اللہ سبحانہ وتعالی سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے، آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔

tweet of shahin shah
شاہین شاہ آفریدی کا ٹوئیٹ

قابل ذکر ہے کہ 20 سالہ کے بائیں ہاتھ کے شاہین آفریدی حالیہ دنوں میں پاکستان کے بہترین تیز گیند باز کے طور پر سامنے آئے ہیں، انھوں نے اب تک پاکستان کے لیے کھیلے گئے 15 ٹیسٹ میچوں میں نے 48 اور 22 یک روزہ میچوں میں 45 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.