ETV Bharat / sports

ارجن ایوارڈ کے لیے محمد شامی کے نام کی سفارش - name for Arjuna Award

Shami's name for Arjuna Award بھارت کے تیزگیندباز محمد شامی کو اس سال کے ارجن ایوارڈ کے لیے بورڈ فار کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے تجویز کیا ہے۔ 33 سالہ اس کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو ورلڈکپ 2023 کے فائنل تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By PTI

Published : Dec 13, 2023, 5:47 PM IST

نئی دہلی: بھارت کے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے ہیروز میں سے ایک تیز گیند باز محمد شامی کو ملک کے کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے اس سال کے ارجن ایوارڈ کے لیے سفارش کی ہے۔ 33 سالہ کھلاڑی نے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن فائنل میں بھارت آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے وزارت کھیل سے خصوصی درخواست کی گئی ہے کہ محمد شامی کا نام ملک کے دوسرے سب سے بڑے کھیلوں کے اعزاز کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

محمد شامی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز تھے، انہوں نے محض سات میچیز میں 24 وکٹیں اپنے نام کر لیے تھے۔ پہلے چار میچوں میں باہر بیٹھنے کے بعد محمد شامی کو جب موقع ملا تو انھوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور باقیہ سات میچوں میں صرف 5.26 کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد شامی ونڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت کے سب سے کامیاب ترین گیندباز بھی ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت کھیل نے اس سال کے کھیلوں کے اعزاز پر فیصلہ کرنے کے لیے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں میجر دھیان چند کھیل رتنا ایوارڈ اور ارجن ایوارڈ شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس اے ایم کھانولکر اس کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ ان کے علاوہ اس کمیٹی میں چھ سابق بین الاقوامی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ہاکی کھلاڑی دھنراج پِلے، سابق پیڈلر کملیش مہتا، سابق باکسر اکھل کمار، خواتین شوٹر اور موجودہ قومی کوچ شوما شرور، سابق کرکٹر انجم چوپڑا، بیڈمنٹن کھلاڑی ترپتی مرگنڈے اور پاور لفٹر فرمان پاشا بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.