ETV Bharat / sports

Bangladesh Beat Afghanistan بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی جیت درج کی - بنگلہ دیش کے میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم

نجم الحسین شانتو(146,124)کے دو سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے ہفتہ کو واحد ٹیسٹ میں افغانستان کو 546رن سے ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی جیت درج کی ۔

بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی جیت درج کی

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 8:44 PM IST

میر پور:بنگلہ دیش کے میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان نے سامنے 662رن کا ہدف رکھاتھا۔ اس کے جواب میں افغانستان میچ کے چوتھے دن ہفتہ کو 115رن آل آوٹ ہو گئی۔ یہ اس صدی کی سب سے بڑی ٹیسٹ جیت بھی ہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے آسٹریلیا کو675رن سے (1928)جب کہ آسٹریلیانے انگلینڈ کو 562(1934)ہرایا تھا۔

دن کی شروعات 45/2سے کرنے والی افغانستان کی ہار بس رسمی تھی۔ عبادت حسین (22/1)نے ناصر جمال کے آوٹ کر وکٹوں کے گرنے کی شروعات کی، جب کہ شریف الاسلام نے مسلسل اووروں میں افسر ججئی اور باہر شاہ کو پویلین لوٹایا۔ تیسرے دن ناٹ آوٹ پویلین لوٹے رحمت شاہ کریم جنت کو تسکین احمد(37/4)نے آوٹ کیا۔ س رحمت 73گیندوں پر دو چوکوںکے ساتھ 30رن بنا کر افغانستان کے لئے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sri Lanka vs Pakistan سری لنکا دورے کیلئے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

محدی حسن میراز نے امیر حمزہ کا وکٹ نکالا،جب کہ تسکین نے یامین احمد زئی کے روپ میں اپنا چوتھا وکٹ لیا۔ کوہنی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ظہیر خان ریٹائرہرٹ ہوئے اور افغانستان کی اننگ 115رن پرختم ہوگئی ۔اس سے قبل ، شانتو نے پہلی اننگ میںسنچری بناکربنگلہ دیش کو382رن تک پہنچایا تھا،جس کے جواب میں افغانستان146رن پرآل آوٹ ہو گئی تھی۔ بنگلہ دیش کے بلے باز نجم الحسین شانتو(146,124) نے اس میچ میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو تاریخی جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.