ETV Bharat / sports

Bangladesh vs Afghanistan پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دی - بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دی

افغانستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ پہلے میچ بنگلہ دیش نے دلچسپ مقابلے مین افغانستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ Bangladesh beat Afghanistan

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دی

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 11:11 AM IST

سلہٹ: کریم کی شاندار ہیٹ ٹرک کرنے کے باوجود افغانستان کو جمعہ کے روز ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلہ دیش کی جیت میں توحید ہردوئی (47 ناٹ آؤٹ) اور شمیم ​​حسین (33) کا کردار اہم رہا۔ سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 154 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے ایک گیند باقی رہتے آٹھ وکٹوں پر 157 رن بنا کر فتح کا ہدف حاصل کر لیا۔ اننگز کے آخری اوور میں فتح کے لیے صرف دو رن کے حصول کے لیے تیار بنگلہ دیش کے افغانستان کے کریم نے روک دیا جب انھوں نے اوور کی دوسری، تیسری اور چوتھی گیند پر لگاتار تین وکٹیں لے کر میدان میں ہلچل پیدا کر دیا۔

تاہم، توحید نے اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر جیت کا ہدف حاصل کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 16 جولائی کو سلہٹ میں شام ساڑھے پانچ بجے سے کھیلا جائے گا، بنگلہ دیش سیریز میں ایک صفر سے آگے ہے۔ وہیں اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی۔ افغانستان نے اس سیریز کو دو ایک سے جیت لیا تھا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں افغانستان 10ویں جبکہ بنگلہ دیش 9ویں مقام پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Afghanistan Win ODi Series بنگلہ دیش نے میچ جیتا، افغانستان نے سیریز جیت لی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.