ETV Bharat / sports

ICC Test Ranking آسٹریلیائی بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں دھوم - اسٹیو اسمتھ ایک مقام کے فائدہ

آسٹریلیائی بلے بازوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں 209 رن کی زبردست جیت کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ تین مقام حاصل کر لیا ہے۔

آسٹریلیائی بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں دھوم

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 7:19 PM IST

دوبئی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق اسٹیو اسمتھ ایک مقام کے فائدہ کے ساتھ 885 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ ٹریوس ہیڈ تین درجے بہتری کے ساتھ 884 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ مارنس لابوشین (903) پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 سے 11 جون تک کھیلے گئے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں اسمتھ (121) اور ہیڈ (163) نے پہلی اننگز میں سنچریاں بنا کر کینگروز کو ایک بڑے اسکور تک پہنچایا تھا۔ پہلے دن کھیلی گئی ان دونوں اننگز سے سنبھل نہ پانے کی وجہ سے ہندوستان کو 209 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

لابوشین، اسمتھ اور ہیڈ کے علاوہ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ بھی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ ریشبھ پنت (10ویں پوزیشن) ٹاپ 10 میں واحد ہندوستانی ہیں۔

دوسری اننگز میں چار وکٹیں لینے والے آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون گیند بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ روی چندرن اشون ڈبلیو ٹی سی فائنل میں باہر ہونے کے باوجود ٹاپ ٹیسٹ گیند باز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Shastri on Indian Players کھلاڑی فیصلہ کریں آئی پی ایل ضروری یا ڈبلیو ٹی سی، شاستری

دریں اثنا، شاردول ٹھاکر نے ٹائٹل کے مقابلے میں اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت آل راؤنڈرز کی فہرست میں زبردست چھلانگ لگا کر 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل میں دو وکٹ لینے کے علاوہ شاردول نے 51 رنز کی اہم نصف سنچری اننگز بھی کھیلی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.