ETV Bharat / sports

Aaron Finch Announces Retirement آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا - ایرون فنچ کا ون ڈے کیریئر

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وہ 11 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں آخری بار ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔ Aaron Finch Announces Retirement From ODI

آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا
آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 8:12 AM IST

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 'وہ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا 146 واں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔ حالانکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ ایرون فنچ کے ون ڈے کیریئر کی بات کریں تو اب تک کھیلے گئے 145 میچوں میں فنچ نے 39.14 کی اوسط سے 5401 رنز بنائے ہیں۔ Aaron Finch Retirement From ODI Cricket

فنچ کے نام ون ڈے فارمیٹ میں 17 سنچریاں ہیں اور وہ آسٹریلیا کے لیے رکی پونٹنگ، مارک وا اور ڈیوڈ وارنر کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ پونٹنگ اس فارمیٹ میں آسٹریلیا کے لیے سب سے زیادہ 29 سنچری بنائے ہیں، جب کہ ڈیوڈ وارنر اور مارک وا 18-18 سنچریوں کے ساتھ فنچ سے آگے ہیں۔ فنچ نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کو اپنا آخری ہدف بتایا تھا لیکن خراب فارم کی وجہ سے انہیں اس سے پہلے ہی اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینا پڑا۔

ہفتے کی صبح ایک بیان میں فنچ نے کہا کہ 'اب وقت آگیا ہے کہ نئے کپتان کو اگلے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری اور جیتنے کا بہترین موقع دیا جائے۔ فنچ، جنہوں نے 2013 میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا، کہا کہ یہ کچھ ناقابل یقین یادوں کے ساتھ ایک شاندار سفر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مقام تک میرے سفر میں میرا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Mushfiqur announces retirement from T20I مشفق الرحیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے سبکدوش

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے فنچ کی کپتانی میں 2021 کا T20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔ فنچ نے اپنے کیریئر میں اب تک 5 ٹیسٹ میچ، 145 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر سکتا ہے۔ سٹیو سمتھ، گلین میکسویل اور پیٹ کمنز اس کے مضبوط دعویدار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.