ETV Bharat / sports

Australia vs Sri Lanka ODI: آسٹریلیا نے پانچواں ون ڈے جیتا، سری لنکا کا سیریز پر قبضہ

author img

By

Published : Jun 25, 2022, 8:24 AM IST

آسٹریلیا نے جمعہ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ حالانکہ یہ سیریز سری لنکا نے 3-2 سے جیت لی۔ Sri Lanka won ODI series Against Australia

آسٹریلیا نے پانچواں ون ڈے جیتا، سری لنکا کا سیریز پر قبضہ

کولمبو میں جمعہ کو کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا نے چوتھا میچ جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی تھی۔ ایسے میں پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 160 رنز پر سمیٹ دیا۔ اس کے بعد 39.3 گیندوں پر 6 وکٹ کے نقصان پر 164 رن زبنا کر میچ جیت لیا۔ Australia beat Sri Lanka by four wickets in the fifth ODI

آسٹریلیا نے سیریز گنوانے کے بعد گیندبازی کی بہترین کارکردگی سے شاندار واپسی کرتے ہوئے سری لنکا کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں جمعہ کو 43.1 اوور میں 160 رنز پرسمیٹ دیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کربلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن آٹھویں نمبر کے بلے باز چمیکا کرونارتنے اور کسی حد تک کشل مینڈس کو چھوڑ کر، باقی کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم نہ سکا۔ Australia won the fifth ODI and Sri Lanka won the series

کرونارتنے نے 75 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے جبکہ مینڈس نے 40 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، میتھیو کنمین اور پیٹ کمنز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs SL Women 1st T20: بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو شکست

جیت کے لیے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز بھی خراب رہا۔ 19 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد۔ 50 کے اسکور تک پہنچنے تک آسٹریلیا نے 14.5 اوورز میں 4 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ الیکس کیری نے ناٹ آؤٹ 45 رنز کی اننگ کھیلی۔ چمیکا کرونارتنے کو پلیئر آف دی میچ جب کہ کشل مینڈس کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.