ETV Bharat / sports

India Home Series before T20 World Cup: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارت کا دورہ کریں گے

آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز بالترتیب 20، 23 اور 25 ستمبر کو موہالی، ناگپور اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان ترووننت پورم، گوہاٹی اور اندور میں کھیلی جائے گی۔ India Home Series before T20 World Cup

Australia and South Africa will tour India before the T20 World Cup
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارت کا دورہ کریں گے
author img

By

Published : Jul 22, 2022, 8:30 PM IST

ممبئی: بھارت 20 ستمبر سے 11 اکتوبر کے درمیان آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی 20 اور جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے تینوں ٹیموں کے لئے یہ آخری سیریز ہوگی۔ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز بالترتیب 20، 23 اور 25 ستمبر کو موہالی، ناگپور اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان ترووننت پورم، گوہاٹی اور اندور میں کھیلی جائے گی۔ جبکہ اس کے بعد ہونے والی ون ڈے سیریز 6 سے 11 اکتوبر کے درمیان رانچی، لکھنؤ اور دہلی میں کھیلی جائے گی۔India Home Series before T20 World Cup جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران سرکردہ ہندوستانی ٹی20 ٹیم کے آسٹریلیا روانہ ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستان کی طرح جنوبی افریقہ بھی ان تینوں میچوں میں اپنی دوسرے درجے کی ٹیم کو میدان میں اتار سکتا ہے۔

یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، کیونکہ ہندوستان نے دوسرے ممالک کے ساتھ ایک ہی وقت میں چل رہی مختلف سیریزاور بعض اوقات باقاعدہ کھلاڑیوں کو مصروف کیلنڈر سے بریک دینے کی وجہ سے حال ہی میں دوسرے درجے کی ٹیموں کو میدان میں اتاراہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے جون میں کہا تھا، اس کے مطابق ہے: "میں نے این سی اے (نیشنل کرکٹ اکیڈمی) کے سربراہ وی وی ایس لکشمن کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ہمارے روسٹر میں ہمیشہ 50 کھلاڑی ہوں گے۔ مستقبل میں ایک ایسا سیناریو ہوگا، جہاں ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم ایک ملک میں ایک سیریز کھیل رہی ہو گی اور محدود اوورز کی ٹیم دوسرے ملک میں ایک سیریز کھیل رہی ہو گی۔ ہم اس سمت میں جا رہے ہیں جہاں ہمارے پاس بیک وقت دو قومی ٹیمیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Cricket Team's Unique Record: انوکھے ریکارڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم سرفہرست

ہندوستانی محدود اوورز کی ٹیم فی الحال 22 جولائی سے 7 اگست تک تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے کیریبین میں ہے۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا زمبابوے جائے گی جہاں اسے 18 اگست سے 22 اگست تک تین ون ڈے کھیلنے ہیں۔ اگر ایشیا کپ شیڈول کے مطابق ہوتا ہے تو یہ 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان ہوگا۔ سری لنکا میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث اسے جزیرے والے ملک سے یو اے ای منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.