ETV Bharat / sports

Singapore Win سنگاپور نے تھائی لینڈ کو99 رنز سے شکست دی - سنگاپور نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی

چین میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں جمعہ کو کرکٹ ٹی-20 مینز گروپ سی مقابلے میں سنگاپور نے چیتن سوریاونشی کی 53 رنز کی نصف سنچری، نوین پرم کی 32 رنز کی اننگ اور آہان گوپی ناتھ اچر کی چاروکٹ کی شاندار گیند بازی کی بدولت تھائی لینڈ کو 99رنز سے شکست دی۔

سنگاپور نے تھائی لینڈ کو99 رنز سے شکست دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 8:25 PM IST

ہانگزو:آج یہاں سنگاپور نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چیتن سوریاونشی کی نصف سنچری 36 گیندوں میں 53، نوین پرم کی 38 گیندوں میں 32 رنز کی اننگ، جنک پرکاش 15 گیندوں میں 29 رنز اور روہن رنگراجن 19 گیندوں میں 20 رنز کی اننگ کی بدولت آٹھ وکٹ پر 152 رن کا اسکور بنایا۔ اوپنر نوین پرم کو دیسنگنیون نے نامچائیکول کے ہاتھوں 32 کے اسکور پر کیچ آؤٹ کرکے پویلین کا راستہ دکھایا۔ وہیں روہن رنگراجن کو پینگ کمتا نے سارانونکن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ چیتن سوریاونشی کو پینگ کمتا نے ایل بی ڈبلیو اور نامچائکل نے جنک پرکاش کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ انیش پرم کو سینامونتری نے آٹھ رنز کے ذاتی اسکور پرآوٹ کیا۔ ایشان ساہنی کو پینگ کمتا نے صفر پر بولڈ کردیا۔ راول شرما کو پینگکمتا نے چاٹفائسن کے ہاتھوں صفر پر کیچ آؤٹ کرایا۔ ارجن متریجا کو نامچائکل نے رن آؤٹ کیا۔

تھائی لینڈ کی جانب سے چنچائی پینگکمتا نے 22 رنز دے کر سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں نوپفون سینامونٹری، خانیتسون نامچائکل اور پھانووت ڈیسنگنیون کو ایک ایک وکٹ ملا۔

تھائی لینڈ 153 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 15.3 اوورز میں صرف 53 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تھائی لینڈ کے سات بلے باز 8.5 اوورز میں 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 کوہلی کا چوتھا تو اشون کا یہ تیسرا ورلڈکپ ہوگا، سچن ابھی بھی سرِفہرست

اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے پھریاپونگ سوانچوائی کو کرشنا نے پرم کے ہاتھوں کیچ کرا کے (10) پرپویلین کی راہ دکھائی اور فانووات ڈیسنگنیون (14) کو سراوت مالیوان نے بولڈ کر کے ان کی اننگ کا خاتمہ کردیا۔سنگاپور کے لیے آہان گوپی ناتھ اچر نے آٹھ رنز دے کر سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ انیش پرم، اننت کرشنا کو دو دو اور ایشان ساہنی و نوین پرم کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.