ETV Bharat / sports

Ajinkya Rahane رہانے نے 5000 ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے - ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اجنکیا رہانے

ہندوستان کے تجربہ کار بلے باز اجنکیا رہانے نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے تیسرے دن جمعہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں 5000 رنز مکمل کر لیے۔

رہانے نے 5000 ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے
رہانے نے 5000 ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے
author img

By

Published : Jun 9, 2023, 7:44 PM IST

لندن:اجنکیا رہانے نے ہندوستانی اننگز کے 55 ویں اوور میں کیمرون گرین کی گیند پر دو رن لے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 39.22 کی اوسط سے 5020 رنز بنائے ہیں جس میں 12 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے 13ویں ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اجنکیا رہانے سے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپکے فائنل کی دوسری اننگز میں شاندار کارکردگی کی توقع ہوگی۔

واضح رہے کہ رہانے کو خراب کارکردگی کی وجہ سے جنوری 2022 میں ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔ نوجوان بلے باز شریس ائیر اپریل میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے جس کے بعد ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے رہانے کو طلب کیا گیا۔ رہانے جب بلے بازی کے لیے آئے تو ہندوستان نے 50 رنز پر تین وکٹ گنوا دیے تھے۔ انہوں نے وراٹ کوہلی (14) اور رویندر جڈیجا (48) کے آؤٹ ہونے کے باوجود لڑنا جاری رکھا اور شاردول ٹھاکر کے ساتھ سنچری شراکت داری کرکے ہندوستان کو سنبھالا۔

یہ بھی پڑھیں:WTC Final 2023 Day 3 بھارت کی پہلی اننگز 296 پر سمٹی، آسٹریلیا کو 173 رنز کی سبقت

دوسری طرف اجنکیا رہانے کی عمدہ 89 رنوں کی اننگز کے باوجود ہندوستان کی پہلی اننگز 296 رنوں پر سمٹ گئی۔ہندوستان کی جانب سے اجنکیا رہانے 89 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔اس کے علاوہ شرد ٹھاکر 51 رن اور روبندر جڈیجہ 48 رنوں کی مفید اننگز کھیلی۔ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے ہندوستان 173 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.