بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں سہ پہر 3 بجے سے کھیلا جائے گا۔ بھارت سیریز میں 0۔1 سے آگے ہے۔
بھارت کے نوجوان کھلاڑی منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کے ارادے سے اتریں گے۔'
بھارت کی جانب سے پہلے ون ڈے میں کپتان شیکھر دھون پرتھوی شا، ایشان کشن اور سوریا کمار یادو نے آسانی سے رنز بنائے اور ٹیم کو سات وکٹوں سے یک طرفہ فتح دلائی۔
بھارت اپنی پلیئنگ الیون میں شاید ہی کوئی بدلاؤ کرے کیونکہ سیریز جیتنے کے بعد وہ دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کو تیسرے ون ڈے میں بھی موقع دینا چاہے گا۔ صرف منیش پانڈے کی جگہ خطرے میں ہے جنہوں نے 40 گیندوں پر 26 رنز کی اننگ کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے یک روزہ میچ میں بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست
اگر سری لنکا کو میچ جیتنا ہے تو اس کے کھلاڑیوں کو اپنا بہترین کھیل دکھانا پڑے گا۔ سری لنکا ٹیم کے بیشتر بلے بازوں نے اچھی شروعات کی لیکن وہ اسے بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کرسکے۔
بھارت سے میچ جیتنے کے لیے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کے بلے بازوں کو بڑی اننگز کھیلنی ہوگی تاکہ میچ میں واپسی کرسکیں۔