سترہویں لوک سبھا کے لئے ہو نے والے انتخابات میں نصرت جہاں مغربی بنگال کے بشيرهاٹ سے پہلی بار ایم پی منتخب ہوئی ہیں۔
نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
شادی میں نصرت کی نزدیکی دوست اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ ممی چکرورتی بھی شامل تھیں۔
نصرت نے اپنی شادی سے جڑی کئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ سرخ رنگ کے لهنگے میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔
شادی کے لئے نصرت اور نکھل کاخاندان ترکی کے لئے روانہ ہوا تھا اور 17 جون کو استنبول میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔
میڈیا سے آنے والی اطلاعات کے مطابق نصرت کی شادی قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں ترکی کے بوڈرم میں ہوئی۔
یہ شادی ہندو رسم و رواج سے ہوئی۔
خیال رہے نصرت جہاں نے سال 2010 میں مقابلہ حسن جیت کر اپنی ماڈلنگ زندگی کی شروعات کی تھی۔
انھوں نے اپنی شادی کی تصاویر ٹوئٹر پر شئیرکی ہے۔