اداکارہ چاہت کھنہ تمام چینی ایپلیکیشن کا بائیکاٹ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کورونا وائرس لانے کے لیے چین کو ذمہ دار قرار دیا۔
چاہت نے کہا کہ 'چین اس وائرس کو لانے میں سب سے آگے رہا ہے۔ ہم سبھی اس وائرس کے پیچھے کے مقصد کو جانتے ہیں۔ انہیں سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ ہم ان کے سامان اور ان کی خدمات کا بائیکاٹ کر کے ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم بھارتی خدمات کے لئے مزید دروازے کھول رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'اگر 1.3 بلین بھارتی یہ کرتے ہیں تو ان کے لئے یہ ایک بڑا صدمہ ہوگا۔ وہ ہماری سرحدوں پر ہماری سرزمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں سبق سکھانے کا یہی صحیح وقت ہے۔'
وہیں اداکارہ نے کورونا بحران کے پیش نظر سب کو گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے۔