امریکی گلوکارہ اریانا گرانڈے اور جسٹن بیبر نے کوو ڈ 19 وبائی امراض کے دوران ضرورتمند لوگوں کی مدد کے لئے تعاون دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
گرانڈے اور بیبر نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ اسٹک ود یو گانے پر مل کر کام کریں گے۔تاکہ کورونا وارئرس سے متاثر افراد کو امدادی رقم پہنچایا جاسکے۔
26 سالہ گلوکارہ نے جمعہ کے روز ٹوئیٹ کیا کہ جسٹن بیبر اور میرا نیا گانا اسٹک ود یو 8 مئی کو ریلیز ہوگا۔
گرانڈے نے انسٹاگرام میں بھی لکھا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے کہ میں اور میرے دوست نے اس گانے کے لیے ایس بی پروجیکٹ اور ایس ٹی آر سی ایف کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اسٹک ود یو کو فروخت کرنے سے ہونے والی آمدنی کے ذریعہ بچوں کے اسکالرشپ اور چلڈرین فاؤنڈیشن کی مدد کی جائے گی ۔ساتھ میں اس وبائی مرض کے دوران صف اول پر کھڑے طبی عملے، میڈیکل ٹیکنیشین، پولیس اہلکاروں اور فائر فائیٹر کی مدد کی جائے گی۔
وہیں 26 سالہ پاپ اسٹار بیبر نے بھی مزید بتایا کہ ہم روزانہ دیکھ رہیں کہ کیسے ڈاکٹر اور نرس بغیر تھکے ، روکے اور اپنی فکر کیے بغیر عمدہ کام کررہے ہیں۔مجھے امید ہے کہ ہم اپنی آواز کے ذریعہ بیداری پیدا کرسکتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کو ضروری تعاون فراہم کرسکتے ہیں۔یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنی دوست اریانا اور ہمارے ایس بی پروجیکٹس فیملی کے ساتھ مل کر کچھ اچھے کام کرنے کی کوشش کروں گا۔