اداکار کارتک آرین نے سوشل میڈیا پر ایک نئی پوسٹ میں لوگوں کو کورونا وائرس کی تئیں بیدار کیا۔ انہوں نے ماسک پہننے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ اسے پہننے کی عادت ڈالنا بہت ضروری ہے۔
کارتک نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ کئی رنگوں کی ایک کلر فل جیکیٹ پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس فوٹو میں کارتک آرین ماسک پہننے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور اپنے مداحوں سے بھی ماسک پہننے کی عادت ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔