اداکارہ زرین خان نے بالی ووڈ میں تقریبا 10 برس قبل آئی 'ویر' فلم میں قدم رکھا تھا۔ سپر اسٹار سلمان خان ہونے کے باوجود یہ فلم ناکام رہی لیکن اس فلم نے زرین کے لیے بہت سارے مواقع کھول دیئے۔ وہ خوشی خوشی اس کا کریڈٹ سلمان کو دیتی ہیں کیونکہ انہوں نے ہی زرین کو فلم انڈسٹری میں لانچ کیا۔
زرین نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ 'اس سفر میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے تھے۔ میں وہ شخص ہوں جس نے کبھی انڈسٹری کا حصہ بننے کا خواب نہیں دیکھا تھا۔ مجھے یہ موقع دینے پر میں سلمان کی شکرگزار ہوں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کے بغیر میں فلمی دنیا کا حصہ بن سکتی تھی۔'
وہ مزید کہتی ہیں کہ 'مجھے فلموں میں آنے کے لیے جدوجہد نہیں کرنا پڑا لیکن میری اصل جدوجہد فلم کا حصہ بننے کے بعد شروع ہوئی۔ میرا تعلق کسی فلمی پس منظر سے نہیں ہے، اس لیے انڈسٹری میں کام کرنے کا طریقہ سیکھنے میں مجھے کچھ وقت لگا۔ میں یہ نہیں کہوں گی کہ 'میں یہاں دس برس سے ہوں اور میں نے سب کچھ سیکھ لیا ہے۔ سچ پوچھیں تو میں اب بھی سیکھ رہی ہوں، لیکن آج میں اس سے کہیں بہتر ہوں جب میں پہلے آئی تھی۔
اپنے آنے والے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں، 'ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ مئی میں لندن میں شروع ہونی تھی۔ ایک ہارر فلم اور ڈیجیٹل میں بھی میرے پہلے شو پر کام شروع ہونا تھا۔ اب سب کچھ غیر یقینی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ زندگی کب پٹری پر آئے گی۔ موجودہ صورتحال کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ 'چیزوں کے ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔ خاص کر ہماری انڈسٹری میں جہاں لوگ ٹیم میں رہ کر کام کرتے ہیں۔