ETV Bharat / sitara

Will Smith Punches, Oscar 2022: آسکر 2022 میں اداکار ول اسمتھ نے میزبان کو مکا مارا - ول اسمتھ نے بیوی کا مذاق اڑانے پر مکا مارا

ول اسمتھ نے تقریب کے دوران بیوی کا مذاق اڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو مکا دے مارا۔ ول اسمتھ کا مکا مارنے والا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ Will Smith Punches Chris Rock

آسکر 2022 میں اداکار ول اسمتھ نے میزبان کو مکا مارا

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 1:04 PM IST

امریکہ کے لاس اینجلیس کے ڈولبی تھیٹر میں گزشتہ شام 94 اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جہاں ایک طرف پوری دنیا کی نظر آسکر جیتنے والے فاتحین پر مرکوز رہتی ہے وہیں تقریب کے دوران پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعہ نے سوشل میڈیا پر ہلچل پیدا کردی ہے۔ Will Smith Punches Chris Rock at Oscar 2022

دراصل بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتنے والے ول اسمتھ نے تقریب کے دوران بیوی کا مذاق اڑنے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو مکا دے مارا۔ ول اسمتھ کا مکا مارنے والا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

آسکر تقریب کے لائیو شو میں کرس راک میزبانی کا ذمہ سنبھال رہے تھے۔ اس دوران کرس نے تقریب میں موجود لوگوں کو ہنسانے کی غرض سے ول اسمتھ کی بیوی جاڈا پنکٹ کو مذاق کا نشانہ بنایا اور ان کے بالوں کے بارے میں کچھ تبصرہ کیا، جسے سن کر ول کو غصہ آگیا اور انہوں نے کرس کو مکا دے مارا۔

  • Will Smith punches Chris Rock for making a joke about his wife Jada Pinkett Smith at the #Oscars:

    “Keep my wife’s name out your f*****g mouth!” pic.twitter.com/VLoyNWBUnV

    — Pop Crave (@PopCrave) March 28, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آپ کو بتادیں کہ کرس راک نے ایک فلم جی آئی جین کو لے کر ول اسمتھ کی اہلیہ کا مذاق اڑایا تھا۔ انہوں نے جاڈا کے گنجے پن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم میں انہیں گنجا ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا تھا۔ یہ سن کر ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے ۔ ول اسمتھ اپنی کرسی سے اٹھ کر اسٹیج پر جاپہنچے اور کرس کو زور دار مکا دے مارا۔ وہیں اسٹیج سے واپس لوٹتے وقت ول نے کرس پر چیختے ہوئے کہا کہ ' میری بیوی کا نام اپنے منہ سے دوبارہ مت نکالنا'۔ یہ دیکھ کر تقریب میں موجود تمام شرکاء کے ہوش اڑ گئے۔

واضح رہے کہ ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکٹ گنجے پن کی بیماری ایلوپیشیا کا شکار ہیں۔

ول اسمتھ کو اس سال بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ ملا ہے۔ انہیں فلم کنگ رچرڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس فلم کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ یہ فلم ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمس اور وینس ولیمس کے والد رچرڈ ولیمس کی کہانی پر مبنی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.