ETV Bharat / sitara

ٹوئنکل نے اپنے والد راجیش کھنہ کو ان کے سالگرہ پر یاد کیا - ٹوئنکل کھنہ راجیش کھنہ

ٹوئنکل کھنہ نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر اپنے والد اور لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ کی 78 ویں یوم پیدائش پر انہیں یاد کیا۔

ٹوئنکل نے اپنے والد راجیش کھنہ کو ان کے سالگرہ پر یاد کیا

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 3:55 PM IST

اداکار و مصنف ٹوئنکل کھنہ نے انسٹاگرام میں اپنے والد راجیش کھنہ کے ساتھ دو تصویریں شیئر کی، ساتھ میں ایک پیار بھرا نوٹ بھی لکھا۔ٹوئنکل کھنہ اور راجیش کھنہ کی سالگرہ کی تاریخ ایک ہی ہے۔

ٹوئنکل نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم 'ٹوئیک انڈیا' کے پلیٹ فارم پر ایک کہانی لکھتی ہوئے اپنی والد کے ساتھ گزارے ہوئے یادوں کو تازہ کیا۔اپنے پچپن کی دلچسپ کہانیوں کے بارے میں وہ لکھتی ہیں کہ کس طرح ان کے سپراسٹار والد انہیں ٹینا بابا کہہ کر پکارتے تھے اور ان کی پرورش کیسے دوسری نوجوان لڑکیوں سے مختلف تھی۔

ٹوئنکل نے بتایا کہ ہمیشہ سے ہی ان کے لیے یوم والد دسمبر میں ہی ہوتا ہے اور جب انہوں نے دنیا میں قدم رکھا تھا تو وہ ان کے والد کے لیے کتنی خوشی کا دن تھا اور سپراسٹار نے اپنی اہلیہ ڈمپل کپاڈیا کو کہا تھا کہ ٹوئنکل ابھی تک کا سب سے بہترین تحفہ ہے، جو انہیں ملا ہے۔

ٹوئنکل اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ 'جب میں اس دنیا میں آئی تھی تب انہوں نے میری ماں کو کہا تھا کہ میں سب سے بہترین تحفہ تھی، جو انہیں ان کے 31 سالگرہ کے موقع پر ملی تھی۔

ٹوئنکل لکھتی ہین کہ وہ مجھے ٹینا بابا کہتے تھے، حالانکہ مجھے اس بات کا اندازہ اس وقت نہیں ہوا تھا۔میری پرورش دوسری لڑکیوں سے مختلف ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ راجیش کھنہ کی پیدائش 29 دسمبر 1942 کو امرتسر میں ہوئی تھی تھی۔انہوں نے سنہ 1966 میں فلم آخری خط سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔انہیں پدم بھوشن کے ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔اداکار نے 106 فلمیں کی، جن میں سے 97 فلمیں 1967 سے 2013 کے درمیان ریلیز ہوئی۔18 جولائی 2012 کو وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.