ETV Bharat / sitara

کیا شاہ رخ اپنی آئندہ فلم میں کسی ساؤتھ اداکارہ کے ساتھ نظر آئیں گے؟ - شاہ رخ خان کی فلم

گزشتہ سال سے یہ خبر گردش کر رہی ہیں کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، تمل فلمساز اتلی کی آئندہ فلم میں نظر آنے والے ہیں۔وہیں اطلاع کے مطابق فلمساز اتلی کی خواہش ہے کہ وہ شاہ رخ کے ہمراہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کو اس فلم میں لیں۔

کیا شاہ رخ اپنی آئندہ فلم میں کسی ساؤتھ اداکارہ کے ساتھ نظر آئیں گے

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 4:32 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کی آئندہ فلم سے تمل فلم انڈسٹری کے فلمساز بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے لیے جہاں فلمساز ساؤتھ اور نارتھ اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کر رہے ہیں، اسی رواج کو اپناتے ہوئے اتلی بھی ساؤتھ فلم انڈسٹری کی بہترین اداکارہ کو بڑے پردے پر دکھانے کے خواہاں ہیں۔

اس سے قبل دیپیکا پڈوکون اور ایس آر کے کے اتلی کے اگلے فلم میں شامل ہونے کی خبر گردش کر رہی تھی۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق میکرز ساؤتھ فلم انڈسٹری کی نمبر ون اداکارہ نینتھرا کو شاہ رخ کے ساتھ اس فلم میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔فی الحال ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے لیکن اس پر بات چیت جاری ہے۔اگر نینتھرا اس کردار کو ادا کرنے کے لیے راضی ہوتی ہیں تو ایس ایس آر کے ساتھ ان کی جوڑی بڑے پردے پر پرکشش نظر آئے گی۔

مزید پڑھیں:اداکار شاہ رخ خان فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف

نینتھرا، تمل اور تیلگو فلم انڈسٹری کی سب سے کامیاب ترین اداکارہ ہیں۔انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات بطور ماڈل اور وی جے کیا تھا اور اس کے بعد سنہ 2003 میں وہ ملائم ہدایتکار ستھین انتھیکڑ کی فلم می نظر آئی تھی۔حالانکہ انہوں نے پہلے اس فلم کی پیش کش کو مسترد کردیا تھا لیکن وہ اس شرط پر یہ فلم کرنے کے لیے تیار ہوگئی تھی کہ یہ ان کی واحد فلم ہوگئی۔لیکن کسے معلوم تھا کہ اس فلم سے ان کی ایک نئے سفر کی شروعات ہوگی۔اس کے بعد انہوں نے کئی فلمیں کیں اور وہ واحد ساؤتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہیں جنہوں نے سنہ 2018 کے فوربس انڈیا کی 100 سلیبریٹی کی فہرست میں جگہ بنائی تھی۔

وہیں اگر اتلی کی بات کریں تو وہ اس دور کے سب سے مشہور تمل فلمساز ہیں۔34 سال کی عمر میں انہوں نے سنہ 2016 تھیری، 2017 میں مرسل اور سنہ 2019 میں بیگل جیسی کامیاب فلمیں دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.