ETV Bharat / sitara

فلم 'لوپ لپیٹا' سے تاپسی پنو کا پہلا لک آیا سامنے - ٹویٹر ہینڈل

تاپسی پنوں نے منگل کے روز اپنی اگلی فلم 'لوپ لپیٹا' سے اپنے ایک لک کا اشتراک کیا ہے، تھریلر کامیڈی فلم 'لوپ لپیٹا' مشہور جرمن تھرلر فلم 'رن لولا رن' پر مبنی ہے۔

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 10:13 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے منگل کے روز اپنی اگلی فلم 'لوپ لپیٹا' سے اپنا لک شیئر کیا ہے، تاپسی پنو اس فلم میں ساوی نامی ایک کردار ادا کررہی ہیں۔

تاپسی نے اپنے انسٹا گرام اور ٹویٹر ہینڈل پر اس لک کا اشتراک کیا ہے، تصویر میں تاپسی سبز رنگ کی ٹی شرٹ، ڈینم شارٹس اور اسنیکر جوتے پہن کر پیپر اسٹریپ کو لے کر ٹوئلیٹ سیٹ پر بیٹھی نظر آرہی ہیں، جس میں واش روم پرانا اور گندا نظر آرہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے ایک پیغام بھ لکھا ہے، جس میں وہ کہتی ہیں 'زندگی میں کبھی کبھی ایسا وقت آتا ہے جب ہمیں خود سے یہ سوال کرنا پڑتا ہے کہ' آخر میں یہاں کیسے؟ میں بھی یہی سوچ رہی تھی، نہیں، اس گندے واشروم کے بارے میں نہیں بلکہ آپ کی مرجانے والی زندگی کے بارے میں! یہ ساوی ہے، کریزی رائڈ میں شامل ہونے کے لیے آپ کا خیر مقدم ہے۔'

تاپسی پنو اس وقت گوا میں فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں، جس میں طاہر راج بھسین پہلی بار ان کے مخالف کردار میں نظر آئیں گے۔

آکاش بھاٹیا 'لوٹ لپیٹا' کے ہدایتکار ہیں اور فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.