ETV Bharat / sitara

'تانڈو' کے پروڈیوسر ویب سیریز میں تبدیلی کرنے کو راضی - وزارت اطلاعات و نشریات

'تانڈو' کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے ٹویٹر پر 'تانڈو' کے کاسٹ اور عملے کا ایک سرکاری بیان شیئر کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اس ٹیم کا کسی ذات ، نسل ، برادری یا مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Tandav
'تانڈو' کے پروڈیوسر ویب سیریز میں تبدیلی کرنے کو راضی
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 1:17 AM IST

تانڈو کے ہدایت کار علی عباس ضفر نے منگل کے روز انکشاف کیا کہ شو کے اداکاروں اور عملے نے امیزون پرائم ویڈیو پر مبنی ویب سیریز میں تبدیلیوں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کے لوگوں کے مذہبی احساسات کو ٹھیس نہ پہنچے۔

ظفر نے ٹویٹر پر 'تانڈو' کے کاسٹ اور عملے کی طرف سے ایک باضابطہ بیان شیئر کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اس ٹیم کا کسی ذات ، نسل ، برادری یا مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ٹیم نے اس معاملے میں رہنمائی کرنے اور ان کی معاونت کرنے پر وزارت اطلاعات و نشریات کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز، شو کے پروڈیوسر ہمانشو کرشن مہرہ ، مصنف گورو سولنکی ، ایمیزن پرائم انڈیا کی چیف اپرنا پُروہت ، ظفر اور دیگر کے خلاف لکھنؤ کے حضرت گنج کوتوالی میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.