ETV Bharat / sitara

سشانت کے والد نے سپریم کورٹ میں کیویئٹ داخل کی - سشانت کے والد کے کے سنگھ

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں کیویئت دائر کی۔ سشانت کے والد نے ماڈل ریا چکرورتی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے تناظر میں کیویئٹ دائر کی ہے۔

سشانت کے والد نے سپریم کورٹ میں کیویئٹ داخل کی

author img

By

Published : Jul 30, 2020, 5:25 PM IST

ماڈل ریا، جو سوشانت کی گرل فرینڈ تھیں، کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کے ذریعہ اداکار کی خودکشی سے متعلق مختلف پہلوؤں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس کے باوجود، ان کے خلاف خودکشی کرنے والے اداکار کے اہل خانہ کی جانب سے بہار میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں اس پر سشانت سنگھ راجپوت سے کروڑوں روپے وصولنے اور خودکشی کرنے پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ریا کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے اپنے پہلے فیصلوں کے ذریعے یہ انتظام دیا ہوا ہے کہ ایک معاملے میں متعدد ریاستوں میں درج ایف آئی آر کو سب سے پہلے جانچ شروع کرنے والی ریاست میں منتقل کیا جانا چاہیے۔ ایک ہی معاملے کی جانچ دو مختلف ریاستوں کی پولیس کے ذریعہ نہیں کی جاسکتی، لہذا ان کے خلاف درج مقدمہ کو ممبئی بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔

واضح رہے کہ ریا چکرورتی نے ایڈوکیٹ ستیش مانے شنڈے کے ذریعہ بدھ کے روز عدالت عظمیٰ میں پٹیشن دائر کرکے پتنہ میں دائے کئے گئے مقدمہ کو ممبئی منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.