ETV Bharat / sitara

خصوصی پیشکش: بالی وڈ کا درخشندہ ستارہ رنویر سنگھ

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 12:55 PM IST

رنویر سنگھ 6 جولائی 1985ء کو ممبئی کے ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار ہندی فلموں کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور اس وقت وہ بھارتی فلموں کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بھی مانے جاتے ہیں۔

ranveer singh
ranveer singh

دو فلم فیئر ایوارڈز کے ساتھ ساتھ رنویر سنگھ کو بہترین اداکاری کی وجہ سے متعدد ایوارڈز ملے جبکہ سنہ 2012 سے وہ 'فاربس انڈیا سلیبرٹی' کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔

بالی وڈ کے چاکلیٹ بوائے رنویر سنگھ کی سالگرہ پر خصوصی پیشکش

رنویر سنگھ یونیورسٹی آف انڈیانا سے ڈگری حاصل کرنے کے بعد سنہ 2007 میں وطن واپس آئے اور ایک اشتہاری ایجنسی سے منسلک ہوگئے۔ اس کے بعد انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا لیکن جلد ہی انہوں نے ہدایتکاری کے کام کو چھوڑ دیا۔

جنوری 2010 میں رنویر سنگھ کو یش راج فلموں کے لیے کاسٹنگ ڈویژن کے سربراہ شانو شرما نے آڈیشن کے لیے بلایا، انہوں نے ان کو مطلع کیا کہ یہ شادی کی منصوبہ بندی کے موضوع پر بننے والی رومانوی فلم 'بینڈ باجا بارات' کا اہم کردار ہے۔

یش راج فلمز کے سربراہ آدتیہ چوپڑہ نے ان کا آڈیشن دیکھا جس سے وہ بہت متاثر ہوئے اور اپنی فلم کے لیے منتخب کر لیا۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بنی بالی وڈ فلم 'بینڈ باجا بارات' سے ہی انہوں نے اپنے بالی وڈ کریئر کا آغاز کیا۔

اس فلم نے کامیابی کے بہت سے نئے ریکارڈ بنائے اور رنویر سنگھ کو بہترین نئے اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔

اس کے بعد رنویر نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک ہٹ فلموں میں کام کر کے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم کا ٹریلر آج ریلیز ہوگا

پہلی ہی فلم سے ناظرین کو اپنی اداکاری کا دیوانہ بنانے والے رنویر سنگھ آج فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔

رنویر سنگھ نے سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بنی تین فلموں میں کام کرکے بالی وڈ میں اپنی چھاپ چھوڑ ہے۔ فلم 'باجی راؤ مستانی' میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا جبکہ فلم 'پدماوت' میں علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کرکے ناقدین کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔

رنویر کئی بار تنازعات میں بھی گھرے لیکن انہوں نے جلد ہی خود کو اس سے نہ صرف باہر نکال لیا بلکہ اپنی کامیابی سے سب کی زبان بند کردی۔ رنویر سنگھ کا ستارہ ابھی عروج پر ہے اور ان کے مداح ان کی نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.