لاک ڈاؤن کے دوران بالی ووڈ اداکار سونو سود، ابھی تک کافی پریشان غیر ریاستی مزدوروں کو ان کے آبائی ریاست بھیج چکے ہیں جس کی وجہ سے انتظامیہ کو کسی حد تک غیر ریاستی مزدوروں کی پریشانی میں کافی حد تک مدد ملی ہے۔
5 جون کی شام اداکار نے وڈالا ٹی ٹی سے 220 غیرریاستی مزدوروں کے لیے بسوں کا انتظام کرنے کے بعد اداکار نے ان بسوں میں متعدد سہولیات بھی فراہم کی جن میں سے دو بسیں اتراکھنڈ، ایک بس تامل ناڈو اور تین بسیں اترپردیش روانہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ سونو سود نے اس سے قبل اپنے آبائی شہر کی بسوں کے ذریعہ مہاجر مزدوروں کو ممبئی سے اترپردیش میں بحفاظت پہنچا چکے تھے اور اب اس نے 220 افراد کو ان کے آبائی وطن واپس بھیجنے کی ذمہ داری نبھائی ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے غیر ریاستی مزدوروں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انہیں بحفاظت اپنے آبائی شہر لے جانے کے لیے نقل و حمل کا نظام شروع کردی گئی۔
ایسی صورتحال میں سفر کے دوران سونو کے اقدامات اور کھانے پینے کے تمام انتظامات کی وجہ سے ہزاروں مزدور اپنے اپنے آبائی ریاست پہنچ چکے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار کے اس اقدام نے مشکل اوقات کے دوران ایک نئی مثال قائم کی ہے اور معاشرے کو بہت سارے ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جو عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے آگے آئیں۔