ETV Bharat / sitara

'تمام کسانوں کا احترام کریں' - Salman Khan's news

گزشتہ روز بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے تمام کاشتکاروں سے احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ، جس میں وہ کیچڑ میں لپٹے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے عنوان پر سلمان نے لکھا ، "تمام کسانوں کا احترام کریں۔"

salman khan
سلمان خان
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 7:35 AM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی پنویل کے اپنے فارم ہاؤس میں وقت گزار رہے ہیں۔ ابھی تک فارم ہاؤس سے سلمان خان کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آچکی ہیں، جسے مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔ اب فارم ہاؤس سے سلمان کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے، جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تصویر میں سلمان خان مٹی میں لت پت زمین پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے شارٹس اور ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تگمانشو دھولیا کی فلم 'یارہ' کا ٹریلر ریلیز

تصویر کے کیپشن میں سلمان خان نے لکھا ، "تمام کسانوں کے لیے بے حد احترام۔" خیال رہے کہ دبنگ خان گذشتہ کافی وقت سے کھیتی میں توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کسانوں کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک دن قبل ایک تصویر پوسٹ کی تھی، جس کے ساتھ لکھا تھا 'دانے دانے پر لکھا ہوتا ہے کھانے والوں کا نام، جے جوان جے کسان۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.